Saturday, 8 November 2014

سندھ سرکار نے امدادی گندم کے نام پرمٹی سے بھری بوریاں تھر پہنچا دی

تھرپارکر: سندھ سرکار نے امدادی گندم کے نام پر مٹی سے بھری گندم کی بوریاں تھر پہنچا دی جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ مٹھی اور ریلیف انسپکٹر کے گودام پر چھاپے کے دوران مٹی سے بھری 292 بوریاں پکڑی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مٹھی کے ریلیف گندم گودام میں جامشورو کے بولاڑی گودام سے لائی گئی گندم  کی بوریوں میں سے 292 بوریاں ایسی نکل آئیں جن میں مٹی بھری ہوئی تھی جو کہ غریبوں میں تقسیم کی جانی تھی، اطلاع ملنے پر ریلیف انسپکٹرمیاں سعد ربانی اور جوڈیشل مجسٹریٹ مٹھی نے گودام پر چھاپے دوران مٹی سے بھری 292 بوریاں برآمد کرلیں۔ گودام انچارج کے مطابق 4 نومبر کو جامشورو کے بولاڑی گودام سے گندم کی 4 ہزار 895 بوریاں مٹھی لائی گئی جن میں سے 292 بوریاں مٹی سے بھری ہوئی گندم کی تھی جبکہ اس حوالے سے ڈائریکٹر محکمہ خوراک کو اطلاع کردی گئی تھی اور 2 روز تک بوریوں سے لدے ٹرک گودام کے باہر ہی کھڑے رہے تاہم اعلی حکام کے دباؤ پرمٹی سے بھری بوریوں کو گودام میں رکھ دیا گیا۔
دوسری جانب ایکسپریس نیوز پر خبر چلنے کے بعد ڈپٹی کمشنر تھرپارکر آصف جمیل گودام پہنچ گئے اور ساری ذمہ داری محکمہ خوراک پر ڈالتے ہوئے کہا کہ گندم کی فراہمی کی ذمہ داری محکمہ خوراک کی ہے تاہم خراب گندم کو الگ کرلیا گیا ہے جسے جلد واپس بھجوادیا جائے گا جبکہ صاف گندم مٹھی تحصیل کے 1200 خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے لئے مٹھی گودام پہنچا ہوں اور خراب گندم کے حوالے سے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment

Popular Posts

Recent Posts

Pages

Download Theme

tabber

sideCategory2

Recent Posts

ads2

Download

Contact Us

Name

Email *

Message *

Catwidget2

Catwidget1

Catwidget4

Catwidget3

topads

feature content slider

Content left

Content right

Content left

Powered by Blogger.

sideCategory1

Content left

Content right

Content right